
دنیا میں ہوا سے چلنے والی مشینیں جنھیں ونڈ ملز کہا جاتا ہے کا استعمال سب سے پہلےآج سے ایک ہزار سال قبل پاکستان اور ایران میں شروع ہوا تھا اور تقریباً ایک ہزار سال تک یعنی ڈیزل، اسٹیم اور کوئلے کے انجن کی ایجاد سے پہلے تک پوری دنیا میں مشینیں زیادہ تر ہوا کے زور سے چلتی تھیں۔
کیا آپ کو معلوم کے کہ پاکستان میٹرولوجیکل کے ایک سروے کے مطابق سندھ میں موجود گھارو، جھمپیر ونڈ کاریڈور یعنی ہوا کا راستہ دنیا کے بہترین ہوا کی گزرگاہوں میں سے ایک ہے جس پر ہم ونڈ ٹربائن لگا کر ہی 43,000 میگاواٹ سستی بجلی بنا سکتے ہیں جبکے ہمارے ملک کی ٹوٹل بجلی کی کھپت صرف 28,000 میگا واٹ اور اس میں سے بھی ہم مر کر 24,000 میگا واٹ بنا رہے ہیں۔
یہ گھارو سندھ میں موجود ونڈ ٹربائن پاور جنریشن اسٹیشن ہے جس میں 5 یارڈز ہیں اور ہر یارڈ میں 33 ونڈ ٹربائنز ہیں، ہر ونڈ ٹربائن کی اونچائی 80 میٹر یعنی تقریباً 260 فٹ سے زیادہ ہے اور ہر ٹربائن 1.6 میگا واٹ بجلی بنا سکتی ہے اور یہ 132 ملین ڈالر کا پراجکٹ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News