
موسلادھار بارشوں کے موسم میں اکثر بجلی چمکتی ہے اور جہاں یہ ایک خوبصورت منظر پیش کرتی ہے وہیں خطرے کا بھی باعث بنتی ہے۔
حال ہی میں اسپین کے جزیرے مینورکا میں آنے والے شدید طوفان کے دوران آسمان پر اوپر تلے ہونے والی بجلی کی گرج چمک سے پورا جزیرہ روشنی سے چمک اٹھا۔
بجلی کی چمک سے روشن ہونے والے جزیرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو کو ابتک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ عام طور پر آسمانی بجلی کی چمک 300 ملین وولٹ کی ہوتی ہے جو اگر کسی جاندار پر گرے تو وہ مر جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News