
96 سال کی عمر میں انتقال کرنے والی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم جنہوں نے 70 سال تک تختِ برطانیہ پر راج کیا تھا اُن کی قبر کے کتبے پر کیا لکھا ہے اُس کے بارے میں آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی آخری آرام گاہ کو نئے لیجر پتھر سے آراستہ کردیا گیا، کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں آنجہانی برطانوی ملکہ اور اس کے شوہر فلپ کے نام اس کے والدین کے ناموں میں شامل کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملکہ الزبتھ دوم کے مشہور ہئیر اسٹائل کے پیچھے کیا راز چھپا تھا؟
بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری آرام گاہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں ایک نئے لیجر پتھر سے آراستہ کردیا گیا ہے، پتھر کے سلیب پر آنجہانی ملکہ، ان کے شوہر، اور ان کے والدین کا نام ہے۔
جارج ششم 1895-1952
الزبتھ 1900-2002
الزبتھ دوم 1926-2022
فلپ 1921-2021
چیپل کے فرش پر پچھلے لیجر پتھر پر سنہری حرف میں “جارج ششم” اور “الزبتھ” لکھا ہوا تھا۔
کنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈسر کیسل میں سینٹ جارج کے چیپل کا حصہ ہے اور اسے ملکہ الزبتھ دوم نے 1962 میں اپنے والد کی تدفین کے لیے بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ستر سال برطانیہ پر حکمرانی کرنے والی ملکہ الیزبتھ دوم کو سپردخاک کر دیا گیا
جارج ششم کو اصل میں چیپل میں منتقل ہونے سے پہلے 1952 میں ان کی موت کے بعد قلعے کے شاہی والٹ میں دفن کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News