Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں کی ذہانت پتہ کرنے کے 5 آسان طریقے

Now Reading:

بچوں کی ذہانت پتہ کرنے کے 5 آسان طریقے

آج ہم آپکو بچوں کی ذہانت پتہ کرنے کے 5 آسان طریقے بتائیں گے۔

تمام والدین چاہتے ہیں کہ اُن کے بچے ذہین ہوں اور اگر وہ کسی اسکول میں بھی پڑھتے ہیں تو کلاس میں باقی بچوں سے انہیں آگے دکھنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

لیکن والدین کی سب سے بڑی غلطی یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی ذہانت کا اندازہ اسکول کے امتحانات میں آنے والی پوزیشنز سے لگا رہے ہوتے ہیں جبکہ یہ غلط نظریہ ہے۔

اکثر فیل ہونے والا بچہ فرسٹ آنے والے بچے سے زیادہ ذہین ہوتا ہے لیکن بس بات توجہ کی ہوتی ہے۔

تو آئیے ہم آپکو بچوں کی ذہانت پتہ کرنے کے 5 آسان طریقے بتاتے ہیں۔

Advertisement

یادداشت کا اچھا ہونا:

اگر آپ کے بچے کو ہر پرانی بات یاد رہے اور اسے کچھ نہ بھولتا ہو تو سمجھ لیں کہ آپ کا بچہ واقعی ذہین ہے۔

یادداشت اچھی کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنے بچوں کو پھل اور ڈرائی فروٹ کھلائیں جبکہ دودھ بچوں کو روزانہ دیں۔

بچوں کے ایسے سوال جو آپ کو سوچنے پر مجبور کریں:

کچھ بچے بہت سے سوالات کرتے ہیں، وہ اس لیے ایسا کرتے ہیں کہ انہیں ہر چیز جاننے کا جنون ہوتا ہے۔

وہ اس لیے ایسے کرتے ہیں تاکہ ان کی معلومات میں اضافہ ہو، وہ کسی سے پیچھے نہ رہ سکیں۔

Advertisement

ہر چیز میں توجہ:

ذہین بچوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جو کام کریں، پوری توجہ کے ساتھ کریں۔

ایک کام کے وقت محض ایک ہی کام کریں لیکن اسے اچھی طرح سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں، اچھی توجہ بھی بچوں کی ذہانت کی نشانی ہے۔

تجسس:

ذہین بچوں کی یہ نشانی ہوتی ہے کہ وہ ہر وقت تجسس میں ہوتے ہیں، انہیں ہر چیز جاننا ہوتی ہے۔

ان کا یہ ہی جنون انہیں زندگی میں بہت آگے لے کر جاتا ہے، یہ بچے کافی ذہین ہوتے ہیں۔

Advertisement

 کتابوں میں دلچسپی

جو بچے مطالعہ کرتے ہیں، مختلف کتابیں پڑھنے کو اپنا مشغلہ بناتے ہیں وہ بچے انتہائی ذہین ہوتے ہیں۔

ضروری نہیں کہ یہ کتابوں سے مطالعہ کریں بلکہ انٹرنیٹ پر بھی آج کل بہت سے بچے مطالعہ کرنے کے عادی ہیں۔

 کوشش کریں اپنے بچوں کو شروع سے ہی کتابوں سے محبت کرنا سکھائیں تاکہ وہ ذہین ہو سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر