Advertisement
Advertisement
Advertisement

لومڑی نے برف پر 76 دنوں میں کتنا فاصلہ طے کیا؟ جان کر آپ بھی حیران ہوجائیں گے

Now Reading:

لومڑی نے برف پر 76 دنوں میں کتنا فاصلہ طے کیا؟ جان کر آپ بھی حیران ہوجائیں گے

اس کم عمر برفانی لومڑی نے صرف 76  دنوں میں 3500 کلومیٹر کا فاصلہ برف پر پیدل  طے کر کے سائنسدانوں کو انگشت بدنداں کردیا ہے۔

 سفر کے آغاز میں اس لومڑی کی عمر ایک سال سے بھی کم تھی اور خوراک کی تلاش میں اس نے اپنا سفر ناروے کے جزیرے سوالبر سے  شروع کیا اور 76 دن بعد کینڈا کے جزیرے ایلزمیر تک پہنچ گئی۔

ناروے کے پولر انسٹی ٹیوٹ میں موجود محقیقین نے اِس مادہ لومڑی کے سفر کا جائزہ لینے کے لیے اس پر جی پی ایس ٹریکر لگا دیا تھا۔

اس لومڑی نے گرین لینڈ کا 1512 کلومیٹر طویل سفر صرف 21 دنوں میں طے کیا اور اس کے فوراً بعد برفیلے علاقے میں پیدل چلتے ہوئے اپنے حیرت انگیز سفر کا دوسرا حصہ شروع کر دیا۔

جب یہ لومڑی سوالبر سے روانہ ہوئی تو سائنس دانوں نے اسے 76 دن بعد کینیڈا کے ایلزمیر جزیرے پر پایا۔

Advertisement

لومڑی نے اس دوران تقریباً 3500 کلومیٹر کا سفر برف پر پیدل چل کر طے کیا تھا۔

فاصلے کی لمبائی سے زیادہ محقیقین لومڑی کی رفتار سے متاثر تھے۔

سائنس دانوں کے ایک اندازے کے مطابق یہ لومڑی ایک دن میں اوسطاً 46 کلومیٹر چلتی تھی،اور بعض دنوں میں اس نے اوسطاً 155 کلومیٹر فاصلہ بھی طے کیا۔

ایوا فگلی نارویگن انسٹی ٹیوٹ فار نیچر ریسرچ کے ارناڈ ٹیرکس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔

انھوں نے ناروے کے سرکاری چینل این آر کے کو بتایا کہ ’ہم شروع میں اپنے آنکھوں دیکھے پر یقین نہیں کر رہے تھے۔ ہمیں لگا کہ یہ (لومڑی) مر گئی ہوگی یا اسے کسی نے کشتی پر لاد دیا ہوگا لیکن اس علاقے میں تو کوئی کشتیاں نہیں ہم بہت حیران ہوئے تھے‘۔

اس سے پہلے کسی لومڑی کو اتنا طویل سفر اتنی تیزی سے طے کرتے ہوئے ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر