Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوہستان کے سیلاب میں ڈوبنے والے 5 دوستوں میں سے معجزانہ طور پر بچ جانے والے لڑکے کے نئے انکشافات

Now Reading:

کوہستان کے سیلاب میں ڈوبنے والے 5 دوستوں میں سے معجزانہ طور پر بچ جانے والے لڑکے کے نئے انکشافات

کوہستان کے سیلاب میں ڈوبنے والے 5 دوستوں میں سے معجزانہ طور پر بچ جانے والے ایک لڑکے نے حادثے سے متعلق نئے انکشافات کیے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں 5 دوست ایک پتھر پر کھڑے سیلاب سے نکلنے کیلئے مدد کا انتظار کر رہے تھے، پر کوئی انہیں بچانے نہ آیا اور وہ اس دنیا سے چلے گئے۔

لیکن اس ہی حادثے میں 5 دوستوں میں سے ایک دوست جس کا نام عبید اللہ ہے وہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔

عبید اللہ کا کہنا ہے کہ ہم معمول کے مطابق اپنا کام کر رہے تھے لیکن اچانک سے وہاں سیلاب آیا تو محفوظ مقام پر منتقل ہونا چاہا مگر پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ہم پتھر تک ہی محدود ہو کر رہ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے وہاں 5 گھنٹے مدد کے انتظار میں گزارے، ہمارے رشتے داروں، علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکوموتوں سے مدد کی اپیل بھی کی پھر بھی کوئی ہماری مدد کرنے کے لئے نہیں آیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس تو ابھی تک کوئی پوچھنے بھی نہیں آیا کہ ڈوب جانے والے لوگ کون تھے؟ اگر مالی نقصان کی بات کی جائے تو ہماری گاڑیاں سب کی سب پہلے ہی ڈوب چکی تھیں سیلاب میں۔

عبید اللہ نے مزید کہا کہ ہم اس صورتحال میں بہت پریشان ہو گئے تھے اور وہ چاہتے تھے کہ رسیوں کے سہارے نکل جائیں مگر ایسا نہ ممکن نہ تھا اور جب ہمیں سیلابی پانی بہا لے جا رہا تھا تو میں بھی انہیں رسیوں کی مدد سے باہر آیا اور تو اور ہم سب دوست یہی سوچتے رہے کہ کوئی تو ہمیں بچانے آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر