Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر آپ پرفیوم کی خوشبو پورا دن برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو اس ترکیب پر عمل کریں

Now Reading:

اگر آپ پرفیوم کی خوشبو پورا دن برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو اس ترکیب پر عمل کریں

اس خبر میں آج ہم آپکو پرفیوم کی خوشبو پورا دن برقرار رکھنے کا آسان طریقہ بتائیں گے۔

پرفیوم استعمال کرنے کا شوق کس کو نہیں ہوتا تاہم بیشتر افراد خوشبویات کے استعمال کے حوالے سے زیادہ واقف نہیں ہوتے اور اس وجہ سے مہنگے سے مہنگے پرفیوم کی مہک بھی بہت جلد اڑ جاتی ہے۔

یعنی آپ صبح پرفیوم لگاتے ہیں اور ایک گھنٹے بعد مہک ختم ہوجاتی ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس خوشبو کو دیر تک برقرار رکھنا بھی ممکن ہے؟

آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

بالوں میں:

Advertisement

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر آپ کے بال پرفیوم کے اسپرے کے لیے چند بہترین مقامات میں سے ایک ہیں کیونکہ وہ خوشبو کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ آپ کی حرکت کے ساتھ ارگرد کے ماحول کو بھی خوشبودار بناتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق خوشبو بالوں کی جڑوں میں چلی جاتی ہے اور اس طرح خوشبو زیادہ دیر تک برقرار رہتی ہے، مگر الکحل ملا پرفیوم استعمال کررہے ہیں تو بالوں کوو خشک ہونے سے بچانے کے لیے بہتر ہے کہ اسے کسی برش پر چھڑک کر بالوں پر لگائیں۔

کہنی کے سامنے والے حصے میں:

جسم کے وہ حصے جہاں نبض کے پوائنٹ ہوتے ہیں یعنی جہاں رگیں جلد کے قریب ہوتے ہیں، وہ مقامات حرارت خارج کرتے ہیں، وہ خوشبو کو دیر تک برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں، ان میں گردن، کلائیاں قابلِ ذکر ہیں، مگر کہنی کا سامنا والا حصہ بھی ایسا ہی ایک بہترین مقام ہے۔

ناف:

چند قطرے پرفیوم کے ناف پر لگانے سے بھی ایسا مکن ہے، جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ جسم کے وہ حصے جو حرارت خارج کرتے ہیں، خوشبو کو دیر تک برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں، ناف کا مقام بھی ان میں سے ایک ہے۔

Advertisement

گھٹنوں کے پیچھے:

گھٹنوں کے پیچھے کا نرم حصہ بھی نبض کے ان مقامات میں سے ایک ہے جو پرفیوم کے لیے بہترین ہے۔ وہاں پرفیوم کا چھڑکاؤ دن بھر خوشبو کو برقرار رکھ سکے گا اور چلنے کے دوران ارگرد کے ماحول کو بھی مہکائے گا۔

پنڈلیوں کے نیچے:

چلنے کے دوران ٹانگوں سے حرارت پیدا ہوتی ہے اور اس وجہ سے پنڈلیوں پر پرفیوم کا چھڑکاؤ خوشبو کو دن بھر برقرار رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر