چینی شہری نے ساڑھے تین منٹ میں 3 رنگ برنگ ریوبک کیوب کو بیک وقت ہوا میں اچھالتے ہوئے اسے ایک رنگ کا کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
چین کے صوبہ فیوجیان کے شہر ژیامن میں چینی نوجوان شعبدہ بازی کے کھیل میں مختلف رنگوں کے ریوبک کیوب کو بیک وقت ہوا میں اچھالتا رہا۔
نوجوان نے صرف 3 منٹ 29.29 سیکنڈ میں رنگ برنگے کیوب کو یکساں طور پر ایک رنگ سطری کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا اور عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: شہری انجانے میں لاٹری جیت کر راتوں رات کروڑ پتی بن گیا
اس کارنامے کو عالمی ریکارڈ کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی تسلیم کرلیا ہے جس کے بعد لی ژائی ایک ساتھ تین ریوبک کیوب ہوا میں گھماتے ہوئے اسے حل کرنے والا نیا عالمی ریکارڈ ہولڈر بن گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ نوجوان اس سے قبل الٹا لٹک کر ریوبک کیوب اچھالتے ہوئے انہیں حل کرنے کا شاندار مظاہرہ بھی کرچکا ہے، اسی طرح الٹا لٹک کر ایک ہاتھ سے بھی ریوبک کیوب ٹھیک کرنا بھی اس کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
