
سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص لفٹ کا دروازہ کھولنے پر جیسے ہی باہر نکلنے کی کوشش کرتا ہے تو لفٹ نیچے کی جانب جانے لگتی ہے۔
تاہم صحیح وقت پر لڑکا واپس لفٹ میں چلا جاتا اور اپنا سر لفٹ میں کٹنے سے بچا کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو جاتا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا اس ویڈیو کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس آدمی نے کم وقت میں اپنا دماغ چلایا عموماً ایسی صورتحال پرلوگ گھبرا جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو کو ‘Amazing Facts In Hindi’ پیچ کے جانب سے پوسٹ کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو روس کے شہر کراسنودار کے ایک اپارٹمنٹ بلاک کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News