بھارتی ریاست اترپردیش کے کانپور سے ایک اور عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں شادی کے صرف ایک دن بعد، ایک نئی نویلی دلہن اپنے سسرال سے تمام نقدی اور زیورات کے علاوہ دیگر سامان لے کر بھاگ گئی۔
دلہن نے بعد میں دولہے کو بلایا اور اس سے مزید رابطہ نہ کرنے کو کہا۔
ان سب کے بعد دولہے نے دلہن کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے اور معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن نے دولہے سے کہا ہک میں تم سے پیار نہیں کرتی اور اب مجھے فون مت کرو،” اس نے دھیمے سے کہا اور فون کاٹ دیا۔
یہ واقعہ 4 اکتوبر کو پیش آیا لیکن ہفتہ کی شام اس وقت سامنے آیا جب کانپور ضلع کے بلہور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔
پولیس کے مطابق، جادے پور گاؤں کے رہنے والے اروند نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ تکتولی گاؤں کے دو آدمیوں نے اس کی شادی طے کرنے کے لیے اس سے 70 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔
دلہے نے اپنی شکایت میں کہا کہ جب وہ بیدار ہوا تو اس کی بیوی گھر سے لاپتہ تھی اور ساتھ میں ایک ڈبے میں رکھی 30 ہزار روپے نقدی رقم اور شادی میں پیش کیے گئے زیورات اور کپڑے بھی غائب تھے۔
سٹیشن ہاؤس آفیسر جگدیش پانڈے نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے اور جلد ہی ملزم خاتون اور مرد کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
