
بھارت میں گائے کو مقدس سمجھا جاتا ہے اور ان کی پوجا بھی کی جاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جسے دیکھنے کے بعد بھارتی شہری غصے سے بھر گئے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک آدمی بندھی ہوئی گائے کی رسی کو دور سے کھینچ رہا ہے اور دوسرا آدمی گائے کے پاس کھڑا ہے اور گائے کو نہ ہلنے پر لات مار رہا ہے۔
گائے کو زوردار لات مارنے کے بعد، آدمی اپنے ہاتھ میں گائے کی دم کو جارحانہ انداز میں گھماتا ہے۔
AdvertisementKalesh With Animal (Cow-Gang Assemble 💪) pic.twitter.com/JaOHU7WjRo
— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) October 13, 2022
گائے بھاگنے کی کوشش کرتی ہے لیکن جب نوجوان گائے کو تکلیف پہنچاتا رہتا ہے تو وہ غصے میں آجاتی ہے اور اس پر حملہ کردیتی ہے۔
گائے پہلے اس پر اپنے سینگھ سے وار کرتی ہے اور پھر اسے گھسیٹتے ہوئے ساتھ لے جاتی ہے۔
ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News