
پینے کے صاف پانی کی قلت پاکستان کو آئندہ آنے والے سالوں میں درپیش ہو گی، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات اُٹھانے والے ملکوں میں اس وقت آٹھویں نمبر پر ہے۔ اس ضمن میں ضرورت اس امر کی ہے کہ سادہ، آسان اور سستی ٹیکنالوجی کے استعمال سے میسر پانی کو صاف کیا جائے۔
ایسے میں سورج کی روشنی سے پانی کو صاف کرنے کا طریقہ گھریلو استعمال کے لیے کار آمد ہے۔ اس طریقے کو سولر ڈسٹلیشن کہتے ہیں، یہ طریقہ بے حد سادہ سا ہے۔
آپ سورج کی روشنی سے پانی کو بخارات کی شکل میں تبدیل کرتے ہیں جس سے پانی میں موجود تمام مضر ذرات، نمکیات وغیرہ ختم ہو جاتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ سورج کی روشنی میں موجود الٹراوائلٹ شعاعوں سے بیکٹریا اور جراثیم بھی ختم ہو جاتے ہیں۔ پھر ان بخارات کو ٹھنڈا کر کے دوبارہ سے مائع حالت میں لا کر جمع کیا جاتا ہے۔
اس طریقہ کار سے پانی پینے کے لئے بالکل محفوظ ہو جاتا ہے۔
آپ پانی کو ایک باکس میں رکھیں جسکا ڈھکن شیشے کا ہو پھر آپ اس باکس کو زاویے یا ہلکی سی ڈھلوان پر سورج کی روشنی میں رکھیں، ڈھلوان کے نیچے ایک پائپ ہوتا ہے جو کسی برتن یا اسٹوریج سے جڑا ہوتا ہے۔ باکس میں سورج کی روشنی سے پانی بخارات کی شکل میں شیشے کے ڈھکن پر اتا ہے اور یہاں دوبارہ قطرہ قطرہ نیچے پائپ میں سے ہو کر الگ سے برتن میں جمع ہوتا جاتا ہے۔
اس طرح کے سولر ڈسٹلر سے آپ ایک روشن دن میں کم سے کم چھ سے سات لیٹر پانی صاف کر سکتے ہیں جو ایک عام گھر کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کافی یے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News