Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں پر بہت سختی کرنے والے والدین ہوجائیں ہوشیار!

Now Reading:

بچوں پر بہت سختی کرنے والے والدین ہوجائیں ہوشیار!

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ بچوں پر سختی کرنے والے والدین کی وجہ سے بچے کونسی بڑی بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق جن بچوں کے والدین بہت سخت ہوتے ہیں، ان بچوں میں ڈپریشن اور دیگر دماغی صحت کے مسائل پیدا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

اس تحقیق کے لئے 23 بچوں کو شامل کیا گیا ہے جن کی عمریں 12 سے 16 سال کے درمیان تھیں، یہ وہ بچے تھے جنہوں نے اپنے والدین کو سخت مزاج ہونے کی شکایات کی تھیں۔

اس کے بعد بچوں کی ذہنی صحت کا موازنہ ان بچوں سے کیا گیا جن کے والدین نرم مزاج تھے۔

تحقیق کے مطابق آمرانہ طرزِ فکر کے حامل والدین کے بچے دماغی و ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔

Advertisement

ماہرین کا کہنا ہے ایسے والدین جو اپنے بچوں کو چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر انہیں جسمانی و ذہنی سزائیں دیتے ہیں ان کے بچوں کے ڈی این اے میں ایک خاص جین کا اضافی سیٹ پیدا ہوجاتا ہے جو ان سخت رویوں کے باعث بچوں کے ذہن کو متاثر کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق وہ بچے جن کے والدین نرم مزاج کے ہوتے ہیں ان کے بچوں میں اس نوعیت کے مسائل کے امکانات بھی نمایاں طور پر کم ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ چھ سال سے کم عمر کے بچوں کو درپیش ذہنی صحت کے مسائل کے پھیلاؤ کا باعث والدین کا رویہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر