Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایان طوفان؛ امریکا کی سڑکوں پر تیرتی شارک کی ویڈیو وائرل

Now Reading:

ایان طوفان؛ امریکا کی سڑکوں پر تیرتی شارک کی ویڈیو وائرل

امریکا میں آنے والے بدترین ایان طوفان نے کئی ریاستوں میں شدید تباہی مچادی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان ایان 240 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا چکا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکا میں اس طوفان کی متعدد ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں جس میں ہونے والی تباہ کاریوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

طوفان ایان کے باعث فلوریڈا میں سیلاب اور بجلی کا بحران بھی ہوگیا ہے، اسٹوک آئی لینڈ کے پاس دو سے سات میٹر اونچی اور تیز لہروں نے مسافروں کی کشتی کو ڈبو دیا جس کے باعث 23 افراد لاپتہ ہوگئے۔

https://twitter.com/US_Stormwatch/status/1575194411104817152?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1575194411104817152%7Ctwgr%5E8011b2642b4c22b016131d549c2b47152fb567b8%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fviral-video-shows-sharks-swimming-in-flooded-streets3009%2F

Advertisement

اس کے علاوہ ایک ویڈیو میں فلوریڈا کا ایک اسپتال مکمل طور پر پانی سے بھر چکا ہے جبکہ تیز ہواؤں کے باعث چوتھے فلور پر موجود آئی سی یو کی چھت بھی اڑ گئی۔

جہاں شہری طوفان ایان کے باعث پریشان ہیں وہیں شہریوں کی مشکلات میں اضافہ تب ہوا جب سڑکوں پر بارش اور سیلاب کے درمیان ساحلی شہر میں شارک بھی دیکھی گئی۔

ایک اور وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شارک سیلابی پانی میں محفوظ راستہ لینے کی تگ ودو کررہی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے جنوب مغربی ساحل پر کیٹیگری فور کے تباہ کن طوفان کی وجہ سے سڑکیں ندی کا نظارہ پیش کررہی ہیں جبکہ جارجیا و ساوتھ کیرولینا میں حالات بہت خراب ہیں اور فورٹ مائرس شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

حکام کے مطابق کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر یہاں مکمل بلیک آؤٹ کردیا گیا ہے، جس کے باعث ساڑھے آٹھ لاکھ گھر اندھیرے میں ڈوب گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر