امریکا میں 23 منزلہ عمارت کی چھت پر ایک شخص کی دوڑیں لگاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع 300 فِٹ بلند عمارت پر نامعلوم فرد کو ایک چھجے سے دوسرے چھجے پر دوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو بنانے والے ایمی ایوارڈ یافتہ ایرک یونگ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ بہت سارے سوالات موصول ہورہے ہیں، کچھ نہیں معلوم یہ بندہ کیا کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب اس شخص پر نظر پڑی تو وہ ایک چھجے سے دوسرے چھجے پر چھلانگ لگا رہا تھا۔
اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
