
سائنس دان ایک ایسے آکٹوپس کی ویڈیو بنانے میں کامیاب ہوگئے جو شیشے جیشا شفاف ہے۔
سوشل میڈیا پر شیشہ نما آکٹوپس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
Happy belated #WorldOctopusDay! 🐙
The glass octopus (Vitreledonella richardi) is a very rarely seen cephalopod found in tropical and subtropical waters around the world. These beautiful creatures are found in the deep sea where sunlight doesn’t reach.
AdvertisementVideo by @SchmidtOcean pic.twitter.com/fXgYPYDSUG
— The Oxygen Project (@TheOxygenProj) October 9, 2022
ویڈیوم یں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیشہ نما آکٹوپس کی کھال بالکل شیشے کی طرح شفاف ہے۔
وائرل ہونے والی تصاویر نے مشکل سے نظر آنے والی سمندری مخلوق کی نادر جھلک دیکھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
یہ آکٹوپس وٹریلیڈونیلا ریکارڈی کہلاتا ہے ،اس کے محض نظر کے اعصاب، آنکھوں کے ڈھیلے اور نظام ہضم کی نالی دکھائی دیتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سائنسدانوں کو ایک سو سال سے اس کے وجود کا علم ہے تاہم اب اس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئیں ہیں۔
تاہم براہ راست بنائی فوٹیج کم ہونے کی وجہ سے سائنسدانوں کو شکاری جانوروں کی آنتوں میں موجود اس جانور کے نمونوں کے تجزیے سے ہی اس کا مطالعہ کرنا پڑا۔
قابلِ غوربات یہ ہے کہ محققین کو سمندر کی تہہ میں 30ہزار مربع کلومیٹر کے علاقے کے انتہائی صاف نقشے کی تیاری اور پہاڑی چوٹیوں کی ویڈیو کی تحقیقی ویڈیو بنانے میں 34 دن لگے۔
واضح رہے کہ شمٹ اوشن انسٹی ٹیوٹ کی شریک بانی وینڈی شمٹ نے اس تحقیق پر تبصرے میں کہا کہ سمندر میں وہ حیرت انگیز باتیں اور توقعات چھپی ہوئی ہیں جن کا ابھی ہم نے تصور بھی نہیں کیا ان میں سے بہت کم حقائق دریافت کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News