اکثر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جس کو دیکھ کر انسان ہنسنے پر مجبور ہوجاتا ہے اور کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو خوفزدہ کردیتی ہیں۔
حال ہی میں ایسی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہے جس میں جنگل کے بادشاہ شیر کو بندر کا شکار کرنا مہنگا پڑگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک درخت کی سب سے بلند شاخ پر ایک بندر بیٹھا ہوتا ہے جبکہ اس سے کچھ نیچے درخت کی دوسری شاخ پر شیر موجود ہوتا ہے جو بندر کو شکار کرنے کیلئے اوپر جانے کے پر تولتا دکھائی دیتا ہے۔
हालात का ‘शिकार’ pic.twitter.com/myHtQ3qw5s
Advertisement— Awanish Sharan (@AwanishSharan) March 3, 2022
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر آہستہ آہستہ اوپر بندر کے قریب جانے کی کوشش کرتا ہے تاکہ اس کو پکڑ سکے لیکن بندر ایک درخت سے دوسرے درخت، ایک شاخ سے دوسری شاخ پر جھولنا جانتے ہیں۔
شیر بندر کو پکڑنے کیلئے آہستہ آہستہ درخت کی بالائی شاخ کی جانب بڑھتا ہے، بندر شیر کے قریب آتے ہی اوپر والی شاخوں پر جھول جاتا ہے اور اس کی دسترس سے باہر نکل جاتا ہے۔
دوسری جانب شیر اپنا توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث درخت کی شاخ سے لٹک جاتا ہے لیکن کمزور شاخ جنگل کے بادشاہ کا وزن برداشت نہیں کر پاتی اور ٹوٹ جاتی ہے جس کے باعث شیر زمین پر گِر جاتا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
