آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کھانے سے چکنائی کو کیسے باآسانی نکالا جاسکتا ہے۔
بیشتر افراد چکنائی سے بھرا ہوا کھانا بےحد پسند کرتے ہیں جبکہ اکثر لوگوں کو تیل والا کھانا بالکل پسند نہیں ہوتا۔
تو ایسے افراد کے لئے آج ہم ایک ویڈیو پیش کرنے جارہے ہیں جس کے ذریعے آپ منٹوں میں کھانے سے چکنائی کو نکالنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے برف کو سالن میں ڈالا اور پھر اسے سیکنڈز میں نکال لیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برف پر چکنائی کی تہہ جم جاتی ہے اور یوں کھانے سے چکنائی کو باآسانی نکالا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جبکہ صارفین بھی اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
