
سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جن کو دیکھ کر انسان کی عقل حیران رہ جاتی ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو کے ساتھ آج ہم حاضر ہوئے ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک پالتو بلی نے نومولود بچی کی جان بچائی۔
عام طور پر بلی کا شمار ان جانوروں میں نہیں ہوتا جو وفادار ہوں بلکہ بلی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کو جہاں سے کھانا ملتا ہے یہ اسی کی ہو جاتی ہیں۔
لیکن آج جو ویڈیو ہم آپ سے شیئر کر رہے ہیں اس میں بلی نے اپنی وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹی سی بچی اپنے گھر کی گیلری میں جاتی ہے اور نیچے گرنے والی ہوتی ہے تو بلی فوراً بھاگتی ہوئی آتی ہے اور اس کو بچا لیتی ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہو گئی ہے اور اسے صارفین کی جانب سے بے انتہا پسند کیا جا رہا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News