
سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ہاتھی کو درخت سے آم توڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی آم کے درخت پر پاؤں رکھ کر تھوڑا چڑھتا ہے اور پھر اپنی سونڈ کی مدد سے درخت پر لگے آم کو توڑنے کو کوشش کرنے لگتا ہے۔
Jackfruit is to Elephants what Mangoes are to humans.. and the applause by humans at the successful effort of this determined elephant to get to Jackfruits is absolutely heartwarming 😝
video- shared pic.twitter.com/Gx83TST8kV
Advertisement— Supriya Sahu IAS (@supriyasahuias) August 1, 2022
تاہم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آخر کار ہاتھی کچھ دیر کی محنت کے بعد آم توڑنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس ویڈیو کو آئی اے ایس افسر سپریا ساہو نے پوسٹ کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔
سپریا ساہو نے ٹویڑ پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ ہاتھی کی اس محنت سے آم تورنے کی ویڈیو پرتالیاں تو بنتی ہیں۔
ہاتھی کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
گزشتہ روز ہاتھی کی ریڑھی سے گول گپے کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی تھی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہاتھی کو مزے لیتے ہوئے گول گپے کھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
ویڈیو میں انسانوں کی طرح ہاتھی کو بھی گول گپے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے ہاتھی کی اس طرح کھانے پینے کی وائرل ہونے والی ویڈیو سے یہ بات تو ثابت ہو ہی گئی کہ ہاتھی بھی کھانے پینے کے بہت شوقین ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News