Advertisement
Advertisement
Advertisement

فضائی میزبان کی طویل عرصے بعد پسندیدہ ٹیچر سے ملاقات، ویڈیو وائرل

Now Reading:

فضائی میزبان کی طویل عرصے بعد پسندیدہ ٹیچر سے ملاقات، ویڈیو وائرل

فضائی میزبان کی دوران پرواز 30 سال بعد اپنے پسندیدہ ٹیچر سے غیر متوقع طور پر ملاقات ہوگئی اس موقع پر فلائیٹ اٹینڈینٹ کی خوشی دیدنی تھی۔

استاد کو بچے کا روحانی والدین کہا جاتا ہے کیونکہ وہ بچے کی اچھی تربیت کرکے اسے آنے والے وقت میں معاشرے کا اچھا شہری بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ایک ہونہار طالبعلم اور استاد کا رابطہ صرف تعلیمی ادارے کی چار دیواری تک محدود نہیں ہوتا بلکہ ایک اچھے استاد اور طالبعلم کے درمیان ایسا اٹوٹ انگ والا رشتہ قائم ہو جاتا ہے جس کو گردش دوراں بھی ختم نہیں کر پاتا۔

ایسا ہی ایک انہونا واقعہ ایک پرواز کے دوران ہوا جہاں فضائی میزبان کی اچانک اپنی پسندیدہ اور شفیق استاد سے 30 برس بعد اچانک ملاقات ہوگئی، اس موقع پر فلائنٹ اٹینڈنٹ کے چہرے پر حیرانگی کے ستھ اس کی خوشی بھی دیدنی تھی جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

لوری نامی فضائی میزبان نے جب دوران پرواز اپنی پسدندہ ٹیچر کو جہاز میں بیٹھے دیکھا تو اس کے چہرے پر وہ مسکراہٹ بکھر گئی جو کسی بچے کو اس کا پسندیدہ کھلونا ملنے پر آجاتی ہے۔

لوری نے فوری طور پر مائیکرو فون کے ذریعے جہاز میں بیٹھے تمام مسافروں سے اپنی خوشی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آج میں نے 30 سال بعد اپنی پسندیدہ ٹیچر کو دیکھا ہے اور وہ اسی جہاز میں سفر کر رہی ہیں۔

Advertisement

فضائی میزبان نے اپنی استاد کی تعریف کرتے ہوئے دیگر مسافروں کو بتایا کہ یہ میری پسندیدہ ٹیچر ہیں جن کا اثر ہمیشہ میری زندگی میں رہا ہے اور آج جس مقام پر میں ہوں وہاں تک پہنچنے میں ان کی انتھک محنت اور کوششیں ہیں۔

لوری نے اپنی ٹیچر کے لیے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے پیار کرتی ہوں پھر وہ دوڑتی ہوئی اپنی ٹیچر کی نشست تک پہنچی اور اپنی استاد اوکونیل سے گلے ملی اور خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر جہاز میں بیٹھے دیگر مسافر اس کی اپنے موبائل فون سے ویڈیوز اور تصاویر بناتے بھی نظر آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر