Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلوریڈا کی سیلاب زدہ گلیوں میں شارک کی تیراکی

Now Reading:

فلوریڈا کی سیلاب زدہ گلیوں میں شارک کی تیراکی

گزشتہ چند روز سے طوفانی بارشوں نے امریکی ریاست فلوریڈا کے وسطی علاقوں میں تباہیاں مچی ہوئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیٹیگری فور کے سمندری طوفان کے باعث فلوریڈا کے مختلف علاقوں میں بارش سے زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔

ایسے ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شارک اس طوفان میں سیلاب زدہ گلیوں میں تیراکی کرتی پہنچ گئی ہے۔

ٹویٹر پروائرل ہونے والی اس ویڈیو کو ایک دن میں 13 ملین ویوز مل چکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

ٹویٹر صارفین نے اس بے بس مچھلی کو ’’اسٹریٹ شارک‘‘ کا نام دیا۔

جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ویڈیو میں دیکھنے سے مچھلی کی لمبائی تقریباً 4 فٹ لگ رپی اور اس ہی وجہ سے مجھے یہ مچھلی شارک ہی لگ رہی ہے۔

خیال رہے کہ سمندری طوفان کے پیش نظر 10 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔

Advertisement

امریکی ریاست میں سمندری طوفان کے باعث آندھی اور حادثات سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

جبکہ اسکول بند اور فلائٹس کو معطل کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی 155 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور سمندری طوفان سے خبردار کر دیا تھا۔

تاہم فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس کا کہنا ہے کہ ریاست میں  تاریخی  نقصان کا خدشہ ہے۔

فلوریڈا کے ڈھائی ملین سے زائد گھروں اور کاروباروں میں بجلی نہیں ریاست تاریکیوں میں ڈوب گیا۔

تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جلد امریکی صدر جوبائیڈن وفاقی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی سے گفتگو بھی کریں گے۔

Advertisement

فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ایڈمنسٹریٹر ڈین کرسویل اور نیشنل ویدر سروس کے ڈائریکٹر کین گراہم نے بدھ کو کہا کہ سیلاب ان کے حفاظتی خدشات میں سے ایک ہے۔

نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن کے مطابق، 2016 سے 2018 تک طوفانوں کے دوران ہونے والی اموات میں سے 83 فیصد پانی سے متعلق تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر