سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر ایسی ویڈیوز وائرل ہوجاتی ہیں جو انسان کو حیران کر دیتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گزشتہ ہفتے کیلیفورنیا میں ایک خاتون سیاح کا سامنا ایک بڑے جنگلی ریچھ سے ہوا؛ اور خاتون نے قریب سے اس ریچھ کی ویڈیو بنالی۔
خاتون سیاح وکٹوریہ فام سیرا میڈری کیلیفورنیا میں ماؤنٹ ولسن ہائیکنگ ٹریل کے ساتھ ساتھ پیدل سفر کر رہی تھیں، اس ہی دوران اسے ایک جانور کے بارے میں خبردار کیا گیا لیکن وکٹوریہ نے اس بات پر دھیان نہیں دیا، کہ اچانک اسے سامنے سے ایک بڑا ریچھ آتا دکھائی دیا جس پر اس کی گھبراہٹ مزید بڑھ گئی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
خاتون سیاح نے فیصلہ کیا کہ وہ ریچھ کو گزرنے دے گی اور خود بھی اپنی جگہ سے پیچھے نہیں ہٹے گی، ریچھ نے بھی لڑکی کو دیکھا اور قریب سے گزر گیا اور تھوڑا دور جانے کے بعد ریچھ نے دوڑ لگا دی۔
وکٹوریہ فام کا کہنا تھا کہ میں خوف محسوس کرتے اس کے پاس گئی مگر خوش قسمتی سے اس نے کوئی حملہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ جنگلی ریچھ کھانے کی تلاش میں مختلف علاقوں میں گھومتے نظر آتے ہیں، وہ 35 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتے ہیں، جب شکار کا ارادہ کرتے ہیں تو اس کی طرف تیزی سے بھاگتے ہیں اور حملہ کر دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
