
میانمار میں زمین سے فائر کی گئی گولی اُڑتے جہاز میں بیٹھے ہوئے مسافر کو جالگی۔
غیر ملکی خبر رساں اداکارے کے مطابق میانمار کی قومی ایئر لائن کا طیارہ، اس وقت ایک گولی کا نشانہ بنا جب وہ مشرقی ریاست کیاہ کے دارالحکومت لوئیکا میں لینڈ کرنے والا تھا۔
رپورٹس کے مطابق بظاہر گولی طیارے کو چیرتے ہوئے کھڑکی کے قریب بھیٹے مسافر کے کان پر لگی ،جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
เกิดเหตุกระสุนทะลุเข้ามาในห้องโดยสารเครื่อง ATR-72 สายการบิน Myanmar National Airlines ขณะกำลังร่อนลงจอดที่สนามบิน ลอยกอว์ ในพม่า ผู้โดยสารได้รับบาดเจ็บตามภาพ #Passenger #injured #MyanmarNationalAirlines #ATR72 #gunfire #landing #LoikawAirport #Myanmar #unrest pic.twitter.com/9FQBWRwT19
— Thai Aviation Careers (@thavcareers) October 1, 2022
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زخمی مسافر ٹشو پیپر سے اپنا کان صاف کر رہا ہے جو کہ خون سے لت پت ہے۔
رپورٹس کے مطابق زخمی مسافر کو طیارہ لینڈ ہونے کے بعد اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
میانمار کی حکمراں فوجی کونسل کے ترجمان میجر جنرل زاؤ من تون نے الزام لگایا ہے کہ یہ فائرنگ کیرنی نیشنل پروگریسو پارٹی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے کی ہے جو حکومت کے خلاف لڑنے والی ڈیفنس فورس کے اتحادی ہیں۔
میجر جنرل زاؤ کے مطابق مسافر طیارے پر اس قسم کا حملہ جنگی جرم ہے، جو لوگ اور تنظیمیں امن چاہتے ہیں انہیں اس معاملے کی ہر طرف سے مذمت کرنا ہوگی۔
دوسری جانب میانمار نیشنل ایئر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ شہر کے لیے تمام پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے منسوخ کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News