
جنوبی امریکی ملک چلی کی ایک ہائی وے پر اس وقت کرنسی نوٹوں کی بارش ہو گئی جب کچھ لٹیرے ایک جوئے خانے سے لاکھوں روپے چوری کر کے فرار ہو رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں چلی کی ہائی وے پر ایک کار سے نوٹوں سے بھرا بیگ گرتے دکھایا گیا ہے، جس سے سڑک پر نوٹ بکھر گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ڈکیت گروہ نے چلی میں ایک کسینو کو لوٹا تھا، 6 لٹیرے جوئے خانے سے ایک کروڑ روپے لوٹ کر نیلے رنگ کی ایک شیورلیٹ کار میں فرار ہو رہے تھے، تاہم پولیس نے ان کا تعاقب شروع کردیا۔
نارتھ کوسٹ ہائی وے پر ڈاکوؤں کی کار سے اچانک ایک بیگ باہر گرا اور پھر سڑک پر ہر طرف کرنسی نوٹ بکھر گئے۔
AdvertisementA violent robbery at a store ended in a police car chase, money raining down on a highway and six suspects getting arrested in Santiago, Chile#chile #santiago #chase #anews pic.twitter.com/KeHtPTQugh
— ANews (@anews) October 21, 2022
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہل کاروں نے گاڑی روک کر روپے اکھٹے کرنا شروع کر دیے، تین لین والی سڑک پر نوٹ بکھرنے کے بعد ٹریفک رک گئی تھی۔
پولیس حکام کے بیان کے مطابق لٹیروں نے پوداہوئل شہر کے ایک کسینو کو لوٹا تھا، جنھیں بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا، اور ان سے ایک کروڑ چلی پیسو برآمد کیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News