Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرندوں نے بنا رُکے کیسے اُڑ کر الاسکا سے نیوزی لینڈ تک کا سفر طے کیا؟

Now Reading:

پرندوں نے بنا رُکے کیسے اُڑ کر الاسکا سے نیوزی لینڈ تک کا سفر طے کیا؟
پرندوں نے بنا رُکے 7500 میل کا ریکارڈ سفرطے کرکے سب کو حیران کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق گاڈ وٹ نسل کا پرندہ 16 ستمبر کو امریکی ریاست الاسکا سے اڑا اور صرف گیارہ دن بعد نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے مشرقی خلیج تک جا پہنچا۔

اس بات سے سب واقف ہو گے کہ پرندہ کی ساخت ‘جنگی جیٹ طیارے’ جیسی ہوتی ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ پرندوں نے بغیر کسی وقفے کے الاسکا سے نیوزی لینڈ تک کی لمبی پرواز طے کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی۔

یہ اب تک کی پرندوں کی نقل مکانی میں سب سے طویل پرواز کا ریکارڈ ہے۔

Advertisement

یہ نر پرندہ تھے ، پرواز ریکارڈ جانچنے کے لیے پرندوں کے جسم پر ایک ٹرانسمیٹر نصب کیا گیا تھا اور اس کی نگرانی ری سرچرز کا ایک گروپ کر رہا تھا۔

اپنے اس طویل سفر کے دوران اس پرندے نے بحر اوقیانوس کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کی۔

یونیورسٹی آف گروننجن کے پروفیسر تھینوئس پیرسما گلوبل فلائی وے نیٹ ورک کے سربراہ ہیں۔

یہ ادارہ ان سائنسدانوں پر مبنی ہے جو شدید حالات میں نقل مکانی کے واقعات پر ری سرچ کرتا ہے۔

پرندوں کے حوالے سے پروفیسر تھینوئس نے کہا کہ ’جو یہ پرندے کرتے ہیں وہ ناقابل یقین ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ یہ ریکارڈ ساز گاڈ وٹ جس کا نام فور بی بی آر ڈبلیو رکھا گیا تھا اور اس کی ٹانگوں سے نیلی، سرخ اور سفید رنگز لپیٹی گئی ہیں ان چار پرندوں کے گروپ کا حصہ تھا جنہیں الاسکا میں ان کے گھونسلوں کے علاقے سے روانہ کیا گیا تھا۔

Advertisement

پروفیسر تھینوئس نے بتایا کہ یہ پرندے چند سو میل تک الاسکا کے گدلے علاقے میں ہی اڑتے رہے جہاں انہوں نے مچھلی، کیڑے مکوڑوں اور سمندری مخلوق کا شکار کیا تاکہ یہ اپنے سفر کی تیاری کر سکیں۔

ان پرندوں کو دنیا کے دوسرے کونے میں جانے کے لیے اتنی توانائی درکار تھی جو اس سفر سے پہلے ان پر موجود چربی سے دگنی تھی۔

یہ پرندے وزن کم کرنے کے لیے اپنے اندرونی اعضا جیسے کہ معدے اور جگر کو سکیڑنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

پروفیسر تھینوئس نے مزید بتایا کہ ’جب یہ پرندے نیوزی لینڈ پہنچے تو ان کا معدہ بالکل خالی تھا اور ان کا وزن پہلے سے دوبارہ نصف ہو چکا تھا۔‘

سیٹلائٹ ڈیٹا سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق فور بی بی آر ڈبلیو کے سفر کی طوالت 8000 میل سے کچھ کم ہے لیکن سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ نقائص دور کرنے کے بعد یہ فاصلہ 7500 میل سے کچھ زیادہ ہو سکتا ہے۔

تاہم باقی تین پرندوں پر ٹیگ نہیں لگائی گئے تھے۔

Advertisement

وضح رہے کہ اس سے قبل بغیر وقفے کے پرندوں کی سب سے طویل پرواز کا ریکارڈ 7250 میل تھا جو کہ ایک اور گاڈ وٹ نے 2007 میں قائم کیا تھا۔ اس پرندے کو ای سیون کا نام دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر