
اسکولوں میں امتحانات کے موقع پر اکثر نقل کرنے کے مضحکہ خیز قسم کے واقعات پیش آتے ہیں، جس میں نالائق طلباء نت نئے طریقے استعمال کرتے ہیں۔
لیکن بھارت میں ایک طالب علم نے امتحان کے پرچے میں سوالات کے جواب لکھنے کے بجائے گانا لکھ ڈالا جس پر استاد غصے سے لال پیلے ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک طالب علم نے کیمسٹری کے پریکٹیکل امتحان کی کاپی میں دیگر مواد کے ساتھ ایک بھوجپوری گیت بھی لکھ دیا جس پر ٹیچر سیخ پا ہوگیا اور فون پر ہی اس کی کلاس لے لی۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کا ہے، اس شریر طالب علم نے ٹیچر کے ساتھ فون پر ہونے والی گفتگو کو ’اوپن اسپیکر‘پر ڈال کر ایک ویڈیو بنائی اور انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
کال میں ٹیچر اس طالب علم کو بار بار کہہ رہا ہوتا ہے کہ کاپی میں گیت لکھتے ہوئے تمہیں شرم نہیں آئی۔ ٹیچر اس سے اس کے والد کا فون نمبر بھی لیتا ہے تاکہ اس کی شکایت کرسکے۔
ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ٹیچر طالب علم کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اس کی پریکٹیکل کی امتحانی کاپی چیک نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News