
ایک خاتون نے بھارت کی معروف آن لائن کمپنی سے ’رسٹ واچ‘آرڈر کی مگر گھر آنے پر باکس میں سے ایسی چیز نکل آئی کہ انکھیں کھلی رہ گئیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپ کارٹ پر ان دنوں ’بگ بلین ڈیز‘ کے نام سے ایک بڑی سیل لگی ہوئی ہے۔
تاہم بھارتی خاتون نے اس سیل سے فائدہ اٹھانے کے لیے رسٹ واچ آرڈر کر دی مگر جب آرڈر گھر پہنچا تو باکس میں سے گائے کا گوبر نکلا۔
یوپی کے کوشامبی ضلع کی ایک خاتون ریتو سنگھ نے فلپ کارٹ کی سیل کے دوران 1,304 روپے کی گھڑی آرڈر کی تھی۔
تاہم شاسوی شرما نے سوشل میڈیا پر یہ واقعہ سناتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے جب ای کامرس کمپنی سے اس حوالے سے رابطہ کیا تو انہوں نے غلطی ماننے سے ہی انکار کر دیا اور کہا کہ انہوں نے رسٹ واچ ہی بھیجی تھی۔
یہ ایک واقع نہیں بلکہ بھارتی نوجوان میشو نے بھی ڈرون کیمرہ آرڈ کیا لیکن بر وقت ڈیلیوری مین کے سامنے ہی باکس کھول لیا جس میں ڈرون کیمرے نہیں بلکہ دس آلو نکلے جسے دیکھ کرسب حیران رہ گئے۔
جبکہ یشاسوی نے لیپ ٹاپ آرڈ کیا تھا اور ملا صابن تھا۔
اس دھوکے کے حوالے سے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ”میرے والد کی ایک غلطی میرے گلے پڑ گئی ہے۔
ऑनलाइन शॉपिंग करना पड़ा महँगा, युवक ने मंगाया ड्रोन, निकला आलू | Unseen India
पूरा वीडियो- https://t.co/KxZ0RsZwUl pic.twitter.com/s81XVfE5Vb
Advertisement— UnSeen India (@USIndia_) September 26, 2022
میں گھر میں موجود نہیں تھا اور انہوں نے پیکیج وصول کرتے ہی ڈلیوری بوائے کے سامنے اسے نہیں کھولا۔“
یشاسوی کا کہنا ہے کہ ”جب میں نے فلپ کارٹ کی ہیلپ سروس سے رابطہ کیا تو جواب ملا کہ کمپنی کے قوانین میں یہ بات شامل ہے کہ کسٹمرز ڈلیوری بوائے کے سامنے باکس کھولیں گے۔
واضح رہے کہ اگر وہ ڈلیوری بوائے کے سامنے باکس نہیں کھولتے اور بعد میں شکایت کرتے ہیں تو ان کی شکایت پر کارروائی نہیں ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News