اکثر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جس کو دیکھ کر انسان ہنسنے پر مجبور ہو جاتا ہے اور کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو خوفزدہ کردیتی ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی سمندر کی تہہ سے ایک ایسی عجیب و غریب سمندری مخلوق دریافت ہوئی جس کا کوئی چہرہ نہیں ہے اور یہ مخلوق زلزلے کے نتیجے میں باہر آئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اس مخلوق کا سائز کسی گاڑی کے جتنا ہے جبکہ اسے عجیب و غریب بالوں نے ڈھکا ہوا ہے، اس کے علاوہ اس مخلوق کا جسم انتہائی سخت ہے۔
یہ عجیب مخلوق اُس وقت نظر آئی کہ جب 28 سالہ میریکا اور ان کے دوست ایڈونی امریکی ریاست اوریگون کے ساحلِ سمندر پر چہل قدمی کر رہے تھے اور اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں اچانک ساحل پر ایک سفید بالوں والی مخلوق کی باقیات نظر آئیں۔
اس حوالے سے میریکا نے بتایا کہ جب میں نے اپنے اس پاؤں سے ٹھوکر لگائی تو مجھے اس کے بال بھی سخت محسوس ہوئے جبکہ جسم کی ساخت مضبوط پٹھوں کی مانند لگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا تھا کہ جیسے اس کے اندر پسلیوں کا کوئی پنجرہ موجود ہے لیکن وہ سب کیا تھا یہ بتانا بہت مشکل ہے کیونکہ یہ مخلوق انتہائی بڑی تھی اور کسی بڑی گانٹھ کی طرح نظر آتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ مخلوق انتہائی خوفناک نظر آرہی تھی جبکہ اس کے پاس سے ایک ناگوار بو بھی اٹھ رہی تھی جس کی وجہ سے وہاں کھڑا رہنا بھی مشکل تھا۔
میریکا کے مطابق3 سے 4 روز قبل یہاں زلزلہ بھی آیا تھا اور ممکن ہے کہ یہ مخلوق اسی زلزلے کی بدولت ساحل پر ابھر کر سامنے آگئی ہو اور اب ہمیں نظر آرہی ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
