آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی موت اور کورونا کی درست پیشگوئی کرنے والے نجومی کی نئی پیشگوئی نے ہلچل مچا دی ہے۔
فرانسیسی نجومی نوسٹرڈیمس نے ملکہ برطانیہ کی موت، کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کی پیشگوئیاں کی تھیں۔

اس کے علاوہ اس نے یہ پیشگوئی بھی کی تھی کہ ایسے روبوٹ بنادیے جائیں گے جو انسانوں کی جگہ کام کریں گے، انہوں نے یہ پیشگوئی ایلون مسک کے ‘آپٹیمس’ ہیومنائڈز کا اعلان کرنے سے پہلے کی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ تیسری جنگِ عظیم بہت قریب ہے بلکہ اس کا آغاز اس وقت ہوگیا تھا جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں خود کو کاہن نہیں سمجھتا، میں اس پر یقین نہیں کرتا، سائنس نے ثابت کرنا شروع کر دیا ہے کہ میری صلاحیتیں حقیقی ہیں، چند ماہ قبل میری پیشین گوئیوں کی فہرست اور میں تکنیکی تجزیے سے گزرے اور اس میں کوئی چال بازی ثابت نہیں ہوئی۔
فرانسیسی نجومی کے مطابق 12 سال کی عمر میں نے محسوس کیا کہ میں دوسرے لوگوں سے مختلف ہوں، ان واقعات کو محسوس کرنے، سننے اور بات کرنے کی زیادہ حساسیت کے ساتھ جن پر میرا کوئی کنٹرول نہیں تھا۔
ایتھوس کا کہنا تھا کہ 2012 میں، اس نے سال 2020 کے لیے عالمی وباء کی پیش گوئی کی تھی، اس کے علاوہ ولادی میر پیوٹن کے یوکرین میں ٹینک بھیجنے سے 44 دن پہلے ہی اس نے اعلان کردیا تھا کہ یہ جنگ ہو کر رہے گی۔
نجومی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک لیڈر ’22، 44 یا 66′ کے درمیان پیدا ہوگا اور یہ کہ وہ ان پر قبضہ کرلے گا جو اس کے فیصلوں کے حق میں نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ فرانسیسی نجومی نوسٹرڈیمس کے ماہر ماریو ریڈنگ نے 2005 میں ایک کتاب شائع کی تھی۔
اس کتاب کا عنوان نوسٹر ڈیمس دی کمپلیٹ پرافیسیز فار دی فیوچر تھا جس میں سینکڑوں برس پہلے ہی نوسٹر ڈیمس نے ملکہ کی موت کا وقت لکھ دیا تھا، جو کہ درست ثابت ہوا۔
نوسٹر ڈیمس کے مطابق ملکہ برطانیہ کا انتقال 96 برس کی عمر میں ہونا تھا اور ان کی یہ پیشگوئی درست ثابت ہوچکی ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس کتاب میں یہ پیشگوئی بھی کی گئی ہے کہ چارلس سوئم تخت سے دستبردار ہوجائیں گے اور ان کا چھوٹا بیٹا ہیری بادشاہ بنے گا، جبکہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل، سینئر ورکنگ رائلز کے عہدے سے دستبردار ہو کر 2020 میں امریکہ چلے گئے تھے۔
ماریو ریڈنگ نے نوسٹرڈیمس کی پیشگوئی کی تشریح میں لکھا تھا کیونکہ انہوں نے اس کی طلاق کو ناپسند کیا، ایک ایسا شخص جسے بعد میں انہوں نے نااہل سمجھا، لوگ جزائر کے بادشاہ کو زبردستی باہر نکال دیں گے، اس کی جگہ ایک ایسا آدمی لے گا جس کے کبھی بادشاہ بننے کی توقع نہیں کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
