
دنیا کی مختصر ترین پرواز کا دورانیہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!
دنیا کی مختصر ترین پرواز کا دورانیہ صرف 2 منٹ ہے اور اگر ہوا کا بہاؤ موزوں ہو تو یہ فاصلہ محض 47 سیکنڈز میں بھی طے کیا جاسکتا ہے۔
دنیا کی مختصر ترین پرواز کا دورانیہ دنگ کردینے والا ہے جب کہ یہ اسکاٹ لینڈ کے دو جزائر کے درمیان چلنے والی پرواز ہے جو اسکاٹ لینڈ کے جزیرے ویس ٹرے سے پاپا ویس ٹرے کے درمیان چلتی ہے۔
اس پرواز کا دورانیہ صرف 2 منٹ ہے اور اگر ہوا کا بہاؤ موزوں ہو تو یہ فاصلہ محض 47 سیکنڈز میں بھی طے کیا جاسکتا ہے جب کہ یہ پرواز محض 1.7 میل کا فاصلہ طے کرتی ہے۔
اس پرواز کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی دنیا کی مختصر ترین کمرشل پرواز کے طور پر شامل کیا ہے۔
اس روٹ پر اسکاٹ لینڈ کی فضائی کمپنی لوگن ایئر 1967 سے اپنی سروس فراہم کررہی ہے جس سے لاکھوں افراد مستفید ہوچکے ہیں جس میں اسکول کے طالب علم، پولیس اہلکار سمیت ڈاکٹرز بھی شامل ہیں جو اپنے روزمرہ کے معمولات کے لیے اس میں سفر کرتے ہیں۔
بنیادی طور پر یہ پرواز اورکنے سے شروع ہوتی ہے جس کے بعد یہ جزیرے ویس ٹرے پر کچھ دیر رکنے کے بعد پاپا ویس ٹرے جاتی ہے جب کہ روزانہ 2 سے 3 پروازیں اس روٹ پر آپریٹ ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News