Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرکٹ کی وہ خوفناک گیند جس نے ایک شہزادے کو ابدی نیند سلادیا

Now Reading:

کرکٹ کی وہ خوفناک گیند جس نے ایک شہزادے کو ابدی نیند سلادیا

دنیا اس حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ لوگ بعض اوقات المناک، بدقسمت اور انتہائی مضحکہ خیز موت کا شکار ہوتے ہیں۔

مثال کے طور پر قدیم یونانی شاعر اور مصنف ایس کلس کی موت مبینہ طور پر سرپر کچھوا گرنے سے ہوئی، قصوں کے مطابق یہ کچھوا ایک عقاب نے ایس کلس کے گنجے سر کو پتھر سمجھ کر پھینکا تھا تاکہ اس کا خول توڑا جاسکے۔

یہ سننے میں یقینی طور پر ایک فرضی کہانی معلوم ہوتی ہے، لیکن بدقسمتی سے ایس کلس تاریخ میں اپنی اس مضحکہ خیز موت سے امر ہوگیا۔

لیکن اموات کے کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو تاریخ کا دھارا بدل سکتے ہیں۔ ایسے ہی ایک واقعے نے برطانوی شاہی خاندان پر گہرا اثر ڈالا۔

Advertisement

یہ ایک مشہور کہانی ہے جس کے مطابق شاہی تخت کا ایک جارجیائی وارث کرکٹ کی گیند سے ہلاک ہوا۔

بدقسمت فریڈرک، پرنس آف ویلز

پرنس آف ویلز کا خطاب آج برطانوی تخت کے وارث کو دیا جاتا ہے۔ یہ فی الحال بادشاہ چارلس سوئم کے سب سے بڑے بیٹے پرنس ولیم کے پاس ہے (جو اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی موت تک خود پرنس آف ویلز تھے)۔

یہ لقب 1301 سے استعمال ہو رہا ہے، جب ایڈورڈ اول نے اپنے بیٹے کا نام اسی مناسبت سے رکھا، ویلز کا یہ پہلا پرنس ایڈورڈ دوم بنا۔

پرنس آف ویلز شاہی تخت کا وارث ہونے کی وجہ سے شاہی خاندان کے انتہائی اہم رکن ہوتے ہیں۔ ظاہری طور پر وارث وہ ہوتا ہے جو تخت حاصل کرنے کی صف میں ہمیشہ سب سے پہلے رہے گا، قطع نظر اس کے کہ کوئی بھی شاہی پیدائش ہو۔

تاہم ضروری نہیں کہ وہ بادشاہ بنے، اس کی موت یہ موقع ملنے سے پہلے بھی ہوسکتی ہے۔

Advertisement

بالکل ایسا ہی ہوا پرنس آف ویلز فریڈرک کے ساتھ ، جو مبینہ طور پر کرکٹ کی گیند کا بدقسمت شکار بنا۔

فریڈرک برطانوی بادشاہ جارج دوم اور ان کی ملکہ کیرولین کا بڑا بیٹا تھا۔ اس کے والدین بالکل بھی اس کی پرواہ نہیں کرتے تھے۔ درحقیقت، وہ مبینہ طور پر اس سے نفرت کرتے تھے۔

تاریخ کے اوراق میں درج ہے کہ ایک مرتبہ ملکہ کیرولین نے اپنے بیٹے کے بارے میں کہا تھا، ”میری خواہش ہے کہ اس لمحے زمین پھٹ جائے اور یہ عفریت (فریڈرک) جہنم کے سب سے نچلے گڑھے میں دھنس جائے۔

فریڈرک مبینہ طور پر صرف 43 سال کا تھا جب 20 مارچ 1751 کو موت نے حیران کن طور پر کرکٹ کی ایک گیند کی شکل اختیار کر کے اس سے ابدی نیند سلا دیا۔

گیند کا کردار

Advertisement

مختصر کہانی یہ ہے کہ کرکٹ کی گیند فریڈرک کو لگی اور وہ مر گیا، یہ بالکل غیر متوقع سانحہ تھا جس کا حساب اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کتنا مشہور ہے۔

لیکن قصہ اتنا بھی مختصر نہیں، کہانی کے حوالے سے تاریخ کے دریچوں میں جھانک کر سن گن لینے کی کوشش کریں تو آپ جان جائیں گے کہ شہزادہ بذات خود ایک کھلاڑی تھا جو مختلف کھیلوں سے لطف اندوز ہوتا تھا اور اسی کھیل کے دوران ایک گیند (کہیں ٹینس بال تو کہیں کرکٹ بال درج ہے) اسے لگی۔

مبینہ طور پر یہ کوئی فوری موت نہیں تھی، بلکہ ایک ایسی چوٹ کا سبب بنی جس کے نتیجے میں شہزادے کا بے وقت انتقال ہوا۔

واقعات کے اس ورژن میں گیند اتنی طاقت سے لگی کہ اس کے سینے میں ایک پھوڑا بن گیا۔

رہی سہی کسر سردی نے پوری کردی، شہزادے کی حالت مبینہ طور پر بگڑتی گئی کیونکہ اسے بلغم کا مرض لاحق ہو گیا تھا۔

پھوڑا پلویریسی انفیکشن میں تبدیل ہوگیا، جس کے نتیجے میں پھیپھڑوں کی حفاظت کرنے والی جھلّی پر زخم ہوجاتے ہیں۔

Advertisement

ہسٹری ٹوڈے کے رچرڈ کیونڈش کے مطابق فریڈرک کی موت کی وجہ اس پھوڑے کا پھٹنا تھا۔

کیونڈش لکھتے ہیں کہ اس وقت کے ڈاکٹروں نے تشخیص کیا کہ یہ نمونیا تھا جس سے شہزادے کی موت ہوئی، حالانکہ پوسٹ مارٹم کے نتیجے میں واضح ہوا کہ پھوڑا پھٹنے کے بعد اس کا دم گھٹ گیا تھا۔

یعنی بالواسطہ طور پر کرکٹ کی گیند کے ساتھ اچانک، بدقسمت اور یقیناً انتہائی تکلیف دہ تصادم نے شہزادے کی جان لے لی۔

ٹیلی ویژن شو میں مبینہ طور پر دعویٰ کیا گیا کہ کرکٹ بال کی کہانی ایک فرضی کہانی تھی تاہم، ایک بات تو یقینی ہے کہ سردی نے فریڈرک کی صحت پر تباہ کن اثر ڈالا۔

شہزادے کی جان کس نے لی؟

فریڈرک ایک مہذب شخصیت کا مالک تھا، وہ آرٹ کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بہت دلچسپی لیتا تھا۔ اگرچہ اس کے والدین نے اس کی بالکل بھی پرواہ نہیں کی، لیکن وہ ہمیشہ لوگوں کے ساتھ گھلتا ملتا دکھائی دیا۔ ایسا لگتا ہے کہ اس کے اسی جوش و خروش نے اسے برباد کیا۔

Advertisement

دی ارل آف میکلیس فیلڈ نے اس کی موت کے معاملے پر ایک اور دلچسپ بیانیہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ شہزادے کی موت ”اسٹرنم کی ہڈی کے نیچے پھوڑے کے نتیجے میں ایک کھیل ’پرزنرز بیس‘ کھیلنے کے دوران گرنے سے ہوئی تھی۔

پرزنرز بیس میں مخالف ٹیم کے ہاتھوں پکڑے جانے والے کھلاڑی قیدی کہلاتے ہیں۔

فریڈرک یقینی طور پر یہ گیم کھیلتے ہوئے گرنے کے بعد کسی حادثے کا پہلا نوجوان شکار نہیں ہوا ہوگا، لیکن یہ اس پہیلی کا ایک اور ممکنہ طور پر اہم حصہ ہے۔

شاید کرکٹ کی گیند سے ہونے والی اسٹرائیک نے فریڈرک کے بچپن میں کھیل کے دوران لگنے والے زخم کو مزید بڑھا دیا تھا۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ فریڈرک کھیلوں سے جڑی کسی چوٹ کا شکار نہ ہوا ہو۔

فریڈرک کی موت کی اصل وجہ کے بارے میں رائے مختلف ہے، اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلی آتی رہی ہے۔

Advertisement

ہم شاید کبھی نہیں جان پائیں کہ اس بدقسمت شخص کو کس نے مارا، اور اس کی موت میں کتنے عوامل کارفرما تھے۔

تاہم، یقینی بات یہ ہے کہ فریڈرک کا سب سے بڑا بیٹا اپنے دادا کی موت پر بارہ سال کی عمر میں جارج سوئم بنا جو 81 سال کی عمر تک زندہ رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر