
سویڈن کے چڑیا گھر سے کنگ کوبرا لاپتہ ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن کے چڑیا گھر سے لاپتہ ہوئے کنگ کوبرا کو چھ دن ہو گئے ہیں۔
یہ کوبرا ہفتے کے روز سٹاک ہوم کے جارگارڈن جزیرے کے چڑیا گھر کے ایک سکینسن ایکویریم کی شیشے کی دیوار سے فرار ہوا۔
تاہم سویڈن کے چڑیا گھر کا عملہ کوبرا کو ڈھونڈ رہا ہے لیکن اب تک اسے بازیافت کرنے کے لیے عملہ نا کام ہے۔
عملہ نے آس پاس کے لوگوں کو محتاط رہنے کو کہا ہے کیونکہ یہ ایک زہریلا کنگ کوبرا ہے تاہم پارک کے مہمانوں کو عمارت کے اندر سے نکال لیا گیا ہے۔
پارک کے عملہ نے کہا کہ اس نے کوبرا کو اپنے ٹیریریم کے قریب پایا تھا تاہم اسے بازیافت کرنے کے لیے کام جاری ہے۔
دوسری جانب انہوں نے کہا کہ اگر کوبرا عمارت سے باہر نکل جاتا تو وہ سرد موسم کی وجہ سے مرجاتا۔
سانپ کا سرکاری نام سر واس (سر ہِس) ہے لیکن جب سے یہ فرار ہوا تو اسے فرار فنکار کوبرا کا نام دیا گیا ہے۔
واضح رہے اس کنگ کوبرا کا سائز 5.5 میٹر (18 فٹ) ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News