Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکوؤں کے آنے پر کتے کا عجیب ردِعمل؛ مالک حیران، ویڈیو وائرل

Now Reading:

ڈاکوؤں کے آنے پر کتے کا عجیب ردِعمل؛ مالک حیران، ویڈیو وائرل

اکثر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جس کو دیکھ کر انسان ہنسنے پر مجبور ہوجاتا ہے اور کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو خوفزدہ کردیتی ہیں۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دکان کے مالک نے اپنے کتے کو آزمانے کیلئے اس کے ساتھ ڈرامہ کیا جس کا نتیجہ دیکھ کر اسے بہت افسوس ہوا۔

تھائی لینڈ میں ایک جیولری شاپ کے مالک کو اس وقت حیرانی کا سامنا کرنا پڑا جب اس کی دکان پر ڈاکو آئے اور قیمتی زیورات چھین کر آسانی سے فرار ہوگئے۔

اس پوری واردات کے دوران دکان کے دروازے پر موجود اس کا پالتو کتا مزے سے سوتا رہا جس پر اس کے مالک نے اسے دنیا کے سب سے بیکار محافظ کتے کا لقب دیا۔

یہ بھی پڑھیں: خونخوار کتا دکان میں گھُس گیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

Advertisement

دکان کا مالک دراصل یہ جاننا چاہتا تھا کہ اگر کبھی ایسا واقعہ رونما ہوجائے تو اس کے پالتو کتے کا کیا ردِ عمل ہوگا اور یہی جاننے کیلئے اس نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب جعلی ڈکیتی کی واردات ہوئی تو کتے نے اپنے مالک کی حفاظت کی ذرا بھی فکر نہیں کی اس نے یہ دیکھنے کے لیے بھی سر نہیں اٹھایا کہ دکان میں کیا ہو رہا ہے اور جعلی ڈاکو کو زیورات لے کر فرار ہونے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شکار کیلئے درخت پر چڑھنے والے شیر کو بندر نے تگنی کا ناچ نچا دیا، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر