Advertisement
Advertisement
Advertisement

نقل کا انوکھا طریقہ سوشل میڈیا پر وائرل

Now Reading:

نقل کا انوکھا طریقہ سوشل میڈیا پر وائرل

سال بھر پڑھائی کے بعد طلباء کی کارکردگی کی تشخیص کے لئے امتحانات لیے جاتے ہیں جس کے ذریعے ان کی قابلیت کا اندازہ لگایا جاتا ہے لیکن گزشتہ کئی برس سے امتحانات میں نقل کے رجحان میں کافی اضافہ ہوا ہے جو کہ ایک تشویشناک بات ہے۔

اس کے رحجان سے لائق اور باصلاحیت طلبا کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے کیونکہ نقل کر کے نالائق اور تعلیم میں عدم دلچسپی رکھنے والے طلباء زیادہ نمبر حاصل کر لیتے ہیں۔

ذہین طلباء پر اس کا منفی اثر پڑتا ہے ان میں مایوسی، غم اور غصے کے جذبات جنم لیتے ہیں اور وہ بھی محنت سے جی چرانے لگتے ہیں تعلیمی سرگرمیوں میں ان کا ذوق و شوق ختم ہوتا جاتا ہے۔

نقل ایک ایسا روگ ہے جو نوجوانوں کی صلاحیتوں کو زنگ آلود، ان کے ارادوں کو کمزور، عزائم کو پست اور خودی کو تباہ و برباد اور نسلِ نو کے مستقبل کو داؤ پر لگا رہا ہے۔

حال ہی میں اسپین میں قانون کے طالبعلم نے نقل کا انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔

Advertisement

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین میں ایک پروفیسر نے ایک طالب علم کے امتحان کے دوران نقل کرنے کے طریقہ کار کے طور پر قلم پر لکھے ہوئے چھوٹے نوٹ دریافت کیے۔

اسپین کی ملاگا یونیورسٹی میں پروسیجرل لاء کی پروفیسر یولینڈا ڈی لوچی نے اس کہانی کے بارے انکشاف کیا کہ کس طرح انہوں نے ایک طالب علم سے ایک پین ضبط کیا جس نے مجرمانہ طریقہ کار کے تحت اپنے تمام نوٹس کو پین پر لکھا تھا۔

Advertisement

اخلاقیات کے سوالات کو ایک طرف رکھتے ہوئے لوگ اس طالب علم کے بارے میں حیران تھے کہ اس نے نوٹس کو کس طرح قلم پر کندہ کیا جبکہ اس بارے پروفیسر کو خود تسلیم کرنا پڑا کہ یہ “آرٹ” سے کم نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ طالب علم نے انہیں یہ اختیار دیا تھا کہ وہ یہ ظاہر کریں کہ اس نے یہ کیسے کیا۔

Advertisement

ٹویٹر صارف نے شیئر کیا کہ کس طرح اس شخص نے مکینیکل پنسل کے گریفائٹ لیڈ کو سوئی سے بدل دیا تھا جس سے وہ قلم کی سطح پر لکھ سکتا تھا۔

نوٹس کو قلموں پر لکھنے کے لیے استعمال ہونے والی امپرووائزڈ پنسلوں کی تصویر بھی شیئر کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر