Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسری شادی کرنے پر لاکھوں روپے دینے کا انوکھا فیصلہ؟

Now Reading:

دوسری شادی کرنے پر لاکھوں روپے دینے کا انوکھا فیصلہ؟

لیبیا میں دوسری شادی کرنے والے کو 30 ہزار دینار دینے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی جس نے مختلف طبقات میں ہلچل مچادی تھی جس میں کہا گیا کہ لیبیا میں حکومت کی جانب سے دوسری شادی کرنے والے شخص کو تیس ہزار دینار فراہم کیے جائیں گے۔

تاہم حکومت کی جانب سے اس خبر کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا گیا ہے۔

وائرل خبر میں بتایا گیا تھا کہ ’لیبیا کے صدر عبدالحمید الدبینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر اس شخص کو 30 ہزار دینار دیے جائیں گے جو دوسری شادی کا فیصلہ کرے گا۔‘

بعدازاں حکومت نے اس کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے یہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

Advertisement

واضح رہے لیبیا میں ازواج کی تعداد کا قانون لاگو ہے۔

ستمبر 2021 میں حکومت نے شادی کے خواہش مند نوجوانوں کے لیے 40 ہزار دینار الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس کے لیے شرط رکھی گئی تھی کہ لڑکی کا تعلق اسی ملک سے ہو۔

سابق صدر معمرقذافی کے دور میں دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے تحریری اجازت نامہ لینا ضروری تھا تاہم اب اس کی ضرورت نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر