اکثر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جس کو دیکھ کر انسان ہنسنے پر مجبور ہو جاتا ہے اور کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو خوفزدہ کردیتی ہیں۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں میں ایک کوہ پیما اور ایک سیاہ پہاڑی ریچھ کے درمیان موت اور زندگی کی جنگ لڑی گئی ہے۔
یہ خوفناک واقعہ جاپان کے ماؤنٹ فوٹاگو میں پیش آیا، کوہ پیما نے اعتراف کیا کہ وہ ریچھ کے علاقے میں داخل ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ایک مادہ ریچھ اپنے بچوں کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راک کلمبر جب ایک چٹان سے اترنے کی کوشش کر رہا تھا تو اچانک چٹان پر ایک طرف سے ایک ریچھنی نے اس پر حملہ کر دیا، خوش قسمتی سے وہ بچ گیا اور ریچھنی نیچے جا گری۔
AdvertisementBlack bear attacks man as he’s rock climbing
pic.twitter.com/YrYUQL14I9— The Aftermath™️ (@aftermathvids) October 17, 2022
وائرل ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ریچھنی بھاگی نہیں بلکہ اس نے کئی بار اچھل کر راک کلمبر کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہی۔
راک کلمبر ایک بار پھر اوپر چڑھنے لگا اور ریچھنی بھی جھاڑیوں میں جا کر کہیں غائب ہو گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
