
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ دنیا کا سب سے بڑا تیرنے والا شہر کس ملک میں ہے۔
مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں دنیا کا سب سے بڑا تیرنے والا شہر ابھر رہا ہے، اس شہر میں 5 ہزار تعمیراتی یونٹس بشمول گھر، ریسٹورنٹس، دکانیں اور اسکول وغیرہ موجود ہوں گے۔
مالدیپ کی جانب سے اولین تعمیراتی یونٹس جون 2022 کے آخر تک متعارف کرائے جائیں گے جبکہ 2024 میں وہاں لوگ رہنا شروع کریں گے۔
مالدیپ کا منصوبہ اب تک کا سب سے بڑا ہے یعنی 5 سال کے اندر 20 ہزار افراد کے شہر کی تعمیر جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، اس شہر میں رہنے والے افراد کہیں جانے کے لیے کشتیوں، سائیکل یا الیکٹرک اسکوٹرز کا سہارا لیں گے یا پیدل بھی گھوم سکتے ہیں۔
اس شہر میں ایک گھر کی قیمت ڈیڑھ لاکھ ڈالرز سے شروع ہوگی جبکہ یہ پورا شہر 2027 تک مکمل تعمیر کیا جائے گا۔
اس حیرت انگیز منصوبے پر مالدیپ کی حکومت ڈچ ڈوک لینڈز نامی کمپنی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، یہ کوئی تجربہ یا مستقبل کے جدید شہر کا کانسیپٹ ماڈل نہیں بلکہ مالدیپ کو سمندر کی سطح میں اضافے سے لاحق خطرات سے بچنے کا ایک حل ہے۔
ماہرین کے تخمینے کے مطابق سمندری سطح میں اضافے کے نتیجے میں لگ بھگ پورا مالدیپ اس صدی کے آخر تک سمندر میں ڈوب سکتا ہے۔
مگر ایک تیرنے والا شہر سمندر کی سطح بلند ہونے پر بھی محفوظ رہ سکتا ہے اور مالدیپ کے لاکھوں شہریوں کے لیے ‘نئی امید’ ہے۔
اس شہر کو ڈیزائن کرنے والی تعمیراتی کمپنی واٹر اسٹوڈیو کے بانی کوئن اولتھیوس کے مطابق پانی میں تیرتے اس شہر سے ثابت ہوتا ہے کہ سستے مکان اور بڑی آبادی سمندر کے اوپر محفوظ رہ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News