بھیڑیا نما جانور کی کچھ تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلوریڈا کے وائلڈ لائف ٹیم نے بتایا کہ بھیڑیا نما جانور جس کا نام کویوٹ ہے کار کی گرل میں جا پھنسا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کار سے ٹکرانے کی وجہ سے بُری طرح سے کویوٹ کار کی گرل میں جا پھنستا ہے۔
تاہم رات بھر پھنسے رہنے کے بعد فلوریڈا کے وائلڈ لائف ٹیم اس کویوٹ کو نکالنے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔
گاڑی کے ڈرائیور کو یقین تھا کے کویوٹ مر چکا ہے لیکن وہ زندہ تھا۔
سینٹ فرانسس وائلڈ لائف ایسوسی ایشن کی طرف سے جانوروں کو بچانے والی ٹیم کو طلب کیا گیا۔
بچائے گئے جانور کے ایکسرے، ادویات اور استحکام کے لیے الائیڈ ویٹرنری اسپتال بھیجا گیا۔
تاہم ڈرئیور نے الائیڈ اینیمل اسپتال کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایکسرے کو مستحکم کرنے میں مدد فراہم کی اور کیپٹل ویٹرنری ماہرین کے ڈاکٹر کارل جیہن کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مختصر نوٹس پر اس کیس کو لیا۔
واضح رہے کویوٹ کافی زخمی ہو گیا ہے اور اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
