
اکثر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہوجاتی ہیں جو دیکھنے والے کو حیران کردیتی ہیں۔
برازیل میں کثیرالمنزلہ عمارت کے دسویں فلور سے خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو فلمی انداز سے بچالیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک فائر فائٹر نے خودکشی کرنے والی خاتون کو بچا لیا جو اپنی کھڑکی کی ریلنگ پر بیٹھی تھیں۔
ویڈیو میں فائر فائٹر نے کھڑکی کے کنارے پر بیٹھی خودکشی کرنے والی خاتون کو اس کی پیٹھ پر لات مار کر اپارٹمنٹ کے اندر دھکا دے دیا۔
https://twitter.com/ArmoredGoat/status/1275228584697888768?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1275228584697888768%7Ctwgr%5Ebe1d35bbda705a3956bb0eab84f04e856dd9ee2d%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Ffirefighter-suicidal-woman-kicking-her-back%2F
میل آن لائن کی 2015 کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون فورٹالیزا میں ایک عمارت کی دسویں منزل کی کھڑکی کے کنارے پر بیٹھی تھیں جو کسی بھی وقت نیچے گر سکتی تھیں۔
فائر فائٹر نے خود کو عمارت کی دیوار سے دور دھکیلا اور جھولتے ہوئے آکر اسے لات مار کر اندر کی جانب دھکا دے دیا۔
وائرل ویڈیو کو ٹوئٹر پر 45 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا اور اپنے دلچسپ کمنٹس کا اظہار کرتے ہوئے فائر فائٹر کے کردار کو سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News