Advertisement
Advertisement
Advertisement

سارا گاؤں راتوں رات کروڑ پتی بن گیا، لیکن کیسے؟ جانیے

Now Reading:

سارا گاؤں راتوں رات کروڑ پتی بن گیا، لیکن کیسے؟ جانیے

آج کل جسے دیکھو وہ انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کمانے میں مصروف ہے۔

بات کی جائے بھارت کی تو وہاں گاؤں دیہات کے لوگ یوٹیوب سے پیسہ کما رہے ہیں جبکہ کئی لوگ اس کام سے راتوں رات کروڑ پتی بھی بن گئے ہیں۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک چھوٹے سے گاؤں کی ایک تہائی آبادی کا ذریعہ معاش ہی یوٹیوب ہے اور ان کے چینلز پر لاکھوں سبسکرائبرز موجود ہیں جس سے وہ ماہانہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔

اسی حوالے سے بھارت کا تلسی نامی گاؤں دنیا بھر میں یوٹیوب ویلیج کے نام سے جانا جانے لگا ہے، اس چھوٹے سے دیہی علاقے میں یوٹیوبر کو ویڈیو بنانے کے لیے جو کاوش کی جاتی ہے وہ کہیں اور نہیں کی جاتی۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ اس گاؤں کی ایک تہائی آبادی بطور پیشہ ویڈیوز بنا کر یوٹیوب پر اپلوڈ کردیتی ہے، گاؤں کی خواتین بھی اپنا یوٹیوب چینل بنا رہی ہیں جس کی وجہ سے ان کے لیے بھی معاشی طور ایک نئی راہ کھل گئی ہے۔

Advertisement

تین ہزار آبادی والا یہ گاؤں جس کے زیاد تر باشندے پہلے کسان تھے اور صبح سویرے اپنی فصلوں پر کھیتی باڑی کیلئے جایا کرتے تھے لیکن گاؤں کے دو نوجوانوں کی یوٹیوب پر کامیابی کے بعد سب کی توجہ اس جانب ہوگئی۔

یوٹیوب ولیج کی یہ کہانی دو دوستوں گیانیندرا شکلا اور جئے ورما کے ساتھ شروع ہوئی تھی جنہوں نے گاؤں میں پہلی مرتبہ یوٹیوب پر ویڈیوز بنا کر کامیابی حاصل کرنے کے بعد انجینئر اور ٹیچر کی ملازمتوں کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر