Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریخ پر شام کا منظر کیسا ہوتا ہے؟ جانیے دلچسپ معلومات

Now Reading:

مریخ پر شام کا منظر کیسا ہوتا ہے؟ جانیے دلچسپ معلومات

شام کا منظر کسے اچھا نہیں لگتا زمین پر سورج کی کرنوں کی شفق محبوب کے گالوں سی لالیاں آسمان میں بکھیرتی ہیں تو آسمان پر سورج کسی سرخ پکے ہوئے سیب کی مانند دکھتا ہے، مگر ایسا محض زمین پر ہوتا ہے۔

اگر آپ مریخ پر جائیں تو شام کا منظر الگ ہو گا، آپکو ہلکا نیلا سورج اُفق سے اترتا نظر آئے گا۔

اب تک ناسا کے کئی بھیجے جانے والے مشنز جو مریخ پر اُتر چکے ہیں، مریخ کی شاموں کا منظر کیمروں میں قید کر کے ہمیں دکھا چکے ہیں کہ مستقبل میں جب انسان یہاں اُترے گا اور یہاں بسیرا کرے گا تو شام کو تھک ہار کر وہ ایک نیلا سورج آسمان سے اُترتے دیکھے گا۔

مریخ پر دراصل گرد  ہے جو آئرن آکسائڈ یعنی زنگ کی بنی ہوئی ہے اسی لیے اس سیارے کو سرخ سیارہ بھی کہتے ہیں۔

اگر اپ ٹیلیسکوپ سے مریخ کو دیکھیں تو یہ سرخ دکھتا ہے وجہ اسکی  سطح پر پھیلی ہوئی زنگ کی گرد ہے۔

Advertisement

یہی گرد اسکی فضا میں بھی موجود ہے دن کے وقت سورج کی روشنی مریخ کی فضا سے گزرتی ہے تو اس میں موجود ذرات سرخ رنگ کی روشنی کو زیادہ بکھیرتے ہیں سو دن کے وقت مریخ کا آسمان نارنجی یا ہلکا سرخ دکھائی دیتا ہے مگر جب شام ہونے لگتی ہے تو سورج افق سے نیچے ہوتا ہے اور یوں سورج کی روشنی کو زیادہ فضا میں سے گزر کر آنا پڑتا ہے۔

اب فضا میں موجود گرد سرخ رنگ کو اتنا بکھیرتی ہے کہ وہ جذب ہو جاتا ہے۔

پیچھے بچتی ہے نیلے رنگ کی روشنی، اسے یوں سمجھیں کہ شام میں مریخ کی فضا سورج کے سرخ رنگ کے لیے فلٹر بن جاتی ہے جو صرف نیلے رنگ کو ہی گزرنے دیتی ہے۔

زمین پر اسکا الٹ ہے کیونکہ زمین کی فضا میں گیسیں نیلے رنگ کو زیادہ بکھیرتی ہیں سو دن کو آسمان  نیلا جبکہ شام میں آسمان اور سورج دونوں سرخ دکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر