
بلیک ہول سے نکلنے والی شے نے سائنس دانوں کو پریشان کر دیا ہے۔
بلیک ہول پر ایک نئی تحقیق کرنے والی مصنفہ ایویٹ سینڈیز نے کہا ہے کہ بلیک ہول ایک ایسا مادہ خار ج کررہا ہے جسے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ بلیک ہولز سے نکلنے والے اس مادہ نے ہمیں مکمل طور پر حیران کر دیا ہے، اس سے قبل کسی نے ایسی کوئی چیز نہیں دیکھی تھی۔
سائنس دانوں کے لیے یہ معمول کی بات ہے کہ بلیک ہولز اپنے اردگرد فلکی اجسام کو تباہ کر دیتے ہیں لیکن وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں کہ تین سال کے بعد بلیک ہول نے ایک مادہ خارج کرنا شروع کر دیا۔
بلیک ہول کی عجیب واقعات کا سلسلہ 2018 میں شروع ہوا، ویسے تو یہ معمول کی بات ہے کہ بلیک ہولز اپنے اردگرد فلکی اجسام کو تباہ کر دیتے ہیں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ تین سال کے بعد بلیک ہول نے ایک مادہ خارج کرنا شروع کر دیا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بلیک ہول سے نکلنے والا مادہ بہت زیادہ تیزی سے نکل رہا ہے، اس کی رفتار روشنی کی رفتار کے نصف فیصد کے برابر ہے۔
واضح رہے کہ سائنس دان اب اس بلیک ہول اور اس کے رویے کو بہتر طور پر سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News