امریکا میں اپنے شوہر کے ہاتھوں زندہ دفن ہونے والی خاتون نے ایپل واچ کے ذریعے جان بچا لی۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں ایک ہول ناک واقعہ پیش آیا، جب ایک شخص نے اپنی بیوی کو شدید طور پر زخمی کر کے اسے ایک قبر کھود کر اس میں زندہ دفن کر دیا۔
تاہم، 42 سالہ ینگ سوک آن نامی خاتون نے جدوجہد کر کے خود کو اتھلی قبر سے باہر نکال لیا، اور پھر ایپل واچ پر 911 پر کال کر کے مدد طلب کر لی، اور اس طرح ان کی جان بچ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق 16 اکتوبر کی دوپہر کو ینگ سوک آن کو ان کے شوہر 53 سالہ چائے کیونگ این نے چھرا بھی گھونپا تھا، اس کے بعد گلے، منہ اور ٹانگوں کو ٹیپ سے باندھ دیا تھا اور جنگل میں دفن کر دیا۔

خاتون کو بازیاب کرنے والے اہل کاروں کا کہنا تھا کہ خاتون کو اس کے شوہر نے گھر سے اغوا کیا تھا، شوہر نے اس سے قبل دھمکی دی تھی کہ وہ اسے ریٹائرمنٹ کی رقم دینے کی بجائے جان سے مار ڈالے گا۔
رپورٹس کے مطابق خاتون نے جدوجہد کر کے مٹی کھودی اور خود کو قبر سے باہر نکال لیا، اور پھر ایپل واچ پر ایمرجنسی کال کر کے مدد طلب کر لی۔
حملہ آور شوہر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
