Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلش الفاظ میں سائیلنٹ حروف کیوں ہوتے ہیں؟ اس کی وجہ بہت دلچسپ اور ذہن گھما دینے والی ہے

Now Reading:

انگلش الفاظ میں سائیلنٹ حروف کیوں ہوتے ہیں؟ اس کی وجہ بہت دلچسپ اور ذہن گھما دینے والی ہے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ انگلش زبان کے بیشتر الفاظ میں سائیلنٹ حروف کیوں ہوتے ہیں۔

انگلش زبان کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انگلش زبان کے بیشتر الفاظ میں سائیلنٹ حروف کیوں ہوتے ہیں؟ بیشتر افراد کو معلوم ہی نہیں ہوگا تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

انگلش الفاظ میں سائیلنٹ حروف نمایاں کردار ادا کرتے ہیں، سائیلنٹ حروف کی وجہ سے اگر انگلش کے پیچیدہ الفاظ کے تلفظ کو زبان سے دہرانے کی کوشش کریں تو یہ آسان نہیں ہوتا۔

بنیادی طور پر اس کی کوئی ایک وجہ نہیں بلکہ انگلش میں سائیلنٹ حروف کی شمولیت میں 3 اہم عناصر نے کردار کیا، تاریخی طور پر 90 فیصد انگلش الفاظ کا تلفظ ویسا ہی تھا جیسے ان کے اسپیلنگ یا ہجے ہوتے تھے۔

جیسے K کو N سے نہیں بدلا جاتا تھا یعنی knife کو نائف نہیں بلکہ کنائف بولا جاتا تھا۔

Advertisement

یہ سلسلہ 16 ویں صدی تک جاری رہا مگر جب انگلش دنیا کے مختلف ممالک میں پہنچی اور متعدد نسلوں کے افراد نے اسے بولنا شروع کیا تو مخصوص الفاظ کے تلفظ میں بھی تبدیلی آئی۔

اس کے نتیجے میں زیادہ مشکل الفاظ کے تلفظ میں مخصوص الفاظ کا استعمال ختم ہونے لگا مگر ان کے تحریری ہجے یا اسپیلنگ وہی رہے۔

ان مخصوص الفاظ کو سائیلنٹ حروف کہا جانے لگا اور لاتعداد انگلش الفاظ ایسے ہوگئے جن کا تلفظ اور تحریری ہجے ایک دوسرے سے مختلف ہیں، یہی پہلا عنصر بھی ہے۔

دوسرا عنصر دیگر زبانوں کا اثر ہے، دنیا میں برطانوی سلطنت پھیلنے سے دیگر متعدد زبانوں کے الفاظ کو انگلش کا حصہ بنایا گیا اس کے نتیجے میں اسپیلنگ کے حوالے سے کافی تبدیلیاں آئیں۔

اکثر ایسے غیر ملکی الفاظ کے ہجے تو اصل زبان والے ہی رکھے گئے مگر ان کا تلفظ انگلش بولنے والوں نے بدل دیا۔

اسی طرح کئی بار الفاظ میں کچھ حروف کو ان کے لاطینی ماخذ کو نمایاں کرنے کے لیے شامل کر کے سائیلنٹ کردیا گیا۔

Advertisement

انگلش زبان میں سائیلنٹ حروف کی موجودگی کی تیسری اور شاید سب سے اہم وجہ بنیادی طور پر اس زبان کے الفاظ کے تلفظ کو اسی طرح کے اسپیلنگ والے الفاظ سے منفرد یا الگ کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر