Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیشانی پر خود کو چور لکھوانے والا شخص چوتھی بار گرفتار

Now Reading:

پیشانی پر خود کو چور لکھوانے والا شخص چوتھی بار گرفتار

برازیل میں اپنی پیشانی پر خود کو چور اور احمق لکھوانے والا نوجوان چند روز قبل ایک واردات کے بعد چوتھی مرتبہ گرفتار ہوا ہے۔

اس کا نام روان روشا ڈا سِلوا ہے جس کی پیشانی پر ٹیٹو گُدا ہے اور اس پر لکھا ہے کہ ’ میں ایک چور اور احمق ہوں۔‘

یہ نوجوان اب چوتھی مرتبہ رنگے ہاتھوں اس وقت پکڑا گیا جب وہ ایک گھر میں نقب لگارہا تھا۔

جون 2017 میں اس نے ایک چوری کی تھی اور گرفتار ہوا تھا جس کے بعد اس کی پیشانی پر یہ جملہ لکھا گیا تھا۔ اس واردات میں روان نے ایک سائیکل چوری کی تھی۔

اگرچہ اب بھی ٹیٹو کے نقوش کچھ مدھم ہوچکے ہیں لیکن قریب سے دیکھنے پر پڑھے جاسکتے ہیں جو برازیلی زبان میں ہیں۔

Advertisement

بعض افراد کا کہنا ہے کہ چوری میں ناکامی کے بعد روان کے ماتھے پر اسے چور لکھا گیا تھا۔

روان نے گرفتاری کے بعد بتایا کہ ٹیٹو بنانے والے دو افراد نے اسے زبردستی بٹھاکر اس کی پیشانی پر اسے چور اور احمق لکھا ہے تاہم پولیس نے ٹیٹو بنانے والوں کو بھی گرفتار کیا تھا۔ کیونکہ ٹیٹو بناتے وقت فن کار اس کا مذاق اڑارہے تھے اور اس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

تاہم روان ایک سال بعد ہی سال 2018 میں دوسری مرتبہ گرفتار ہوا اور 2019 میں تیسری مرتبہ گرفتار ہوا تھا۔

اس بار اس نے کوٹیا شہر میں چوری کی واردات کی لیکن وہ 27 نومبر کو قانون کی گرفت میں آگیا۔ تاہم پولیس نے اپنی نگرانی میں اس کی تربیت اور فلاح پر کام کیا اور لیزر سے سر پر لکھی تحریر بھی مٹانے کی کوشش کی ہے۔

پولیس کے مطابق آخری بار وہ نشے کےلیے سامان چرارہا تھا کہ گرفتار ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر