سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوجاتی ہیں جو دیکھنے والوں کو خوفزدہ کردیتی ہیں۔
بھارت کی ایسی ہی ایک ویڈیو میں بھوکی شیرنی ایک تقریب میں داخل ہوتی ہے اور درخت پر چڑھ کر اپنی جان بچانے والے شخص کا شکار کرنے درخت پر ہی چڑھ جاتی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
کئی برس پرانی ویڈیو حال ہی میں انسٹاگرام پر لائنز ہیبی ٹیٹ نامی پیج نے دوبارہ شیئر کی ہے جس کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک درخت پر خونخوار شیرنی چڑھتی ہے اور وہ وہاں پہلے سے موجود شخص پر حملہ آور ہونے کی کوشش کرتی ہے۔
شیرنی کو اوپر آتا دیکھ کر وہ شخص مزید اوپر چڑھتا ہے اور جواب میں اسے لاتیں مار کر نیچے دھکیلنے کی کوشش کرتا ہے۔
اس وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News