شادی کے موقع پر کئی ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جو دیکھنے والوں کو خوب پسند آتی ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شادی کے موقع پر جوڑے ایک دوسرے کو سرپرائز دینے کے منصوبے بناتے ہیں تو کئی خطوط کے ذریعے سے محبت کا اظہار کرتے ہیں لیکن اس بار ایک دلچسپ واقع بھارت میں پیش آیا جب دلہن نے رقص کر کے دلہے کا استقبال کیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا جیسے ہی آتا ہے تو سرخ لباس میں ملبوس دلہن ’سجنا‘ اور ’مکھنا گانے پر رقص کر کے دلہے کا استقبال کرتی ہے اور دلہا دور کھڑے ہوئے مسکراتا ہے۔
دلچسپ ویڈٰو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آئے کسی نے ان کی شادی شدہ زندگی کے لیے دعا کی تو کسی نے دلہن کے سادہ سے رقص کو بے حد پسند کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
