سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جن کو دیکھ کر صارفین خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بوڑھا شخص مگر مچھ کو پکڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بوڑھا آدمی سفید رنگ کی شرٹ مگر مچھ کے منہ پر پھینک دیتا ہے اور پھر آہستہ سے اس کے پاس جاتا ہے۔
بوڑھا شخص جیسے ہی مگر مچھ کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے تو مگر مچھ آگے سے حملہ کر دیتا ہے، بوڑھا شخص بڑی مشکل سے اپنی جان بچاتا ہے اور واپس دوسری جانب چلا جاتا ہے۔
ویڈیو کو ابتک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News