بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک بے اولاد نے جوڑے نے حال ہی میں بکری کے بچے کی سالگرہ بڑے شان و شوکت سے منائی۔
کانشی رام کالونی میں رہنے والے اس جوڑے نے اپنے تمام رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا اور اس موقع پر کیک بھی کاٹا جبکہ انہوں نے ڈی جے کا بھی انتظام کیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق ایک مرد اور اس کی بیوی شادی کے بعد بے اولاد رہ گئے ہیں، پچھلے سال ان کی پالتو بکری نے دو بچوں کو جنم دیا اور انہوں نے اپنی پہلی سالگرہ منانے کا فیصلہ کیا۔

راجہ نامی اس شخص نے کہا کہ “ہم نے جانوروں کو اپنے بچوں کی طرح سمجھا اور ہم نے ان کی سالگرہ دھوم دھام سے منانے کا فیصلہ کیا۔ ہم نے بچوں کے نام کبیر اور لکشمی رکھے ہیں اور میں انہیں رکشہ پر سواری کے لیے باہر لے جاتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مہمان بچوں کے لیے ان کی سالگرہ پر تحائف بھی لائے تھے۔ “ہم نے ان کے لیے کمبل اور دیگر تحائف لیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
